Mini vic.gov.au

This is a low bandwidth version of vic.gov.au. Contents may not be up to date. © Copyright State Government of Victoria

وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن کے بارے میں (About the Victorian Certificate of Education) - اردو (Urdu)

VCE کی پڑھائی اور یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے، اس کے بارے میں مزید جانیں۔

On this page

وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE) پڑھائی کے آپشنز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔

آپ کئی مختلف اقسام کی پڑھائی کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کو اپنی دلچسپیوں کو دریافت اور اپنے مقاصد کی پیروی کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

یونٹ 1 اور 2 مضامین عام طور پر سال 11 میں پڑھے جاتے ہیں، اور یونٹ 3 اور 4 مضامین کا مطالعہ عام طور پر سال 12 میں کیا جاتا ہے۔

VCE کو مکمل کرنے سے آپ کو ATAR اسکور مل سکتا ہے، جو یونیورسٹی کے لیے براہ راست پاتھ وے فراہم کرتا ہے۔

VCE آپ کو اسکول کے بعد بہت سی مختلف سمتوں میں لے جا سکتا ہے اور اگر آپ کلاس روم کے ماحول میں سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ اسکول کے فوراً بعد یونیورسٹی جانا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔

یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے

VCE آپ کو ان کے لیے تیار کرے گا:

آپ کے VCE مضامیں کے آپشن

VCE حاصل کرنے کے لیے، آپ کو کم از کم 16 یونٹس کو کامیابی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہونے کی ضرورت ہے:

زیادہ تر طلباء 20 اور 24 کے درمیان یونٹس مکمل کرتے ہوئے 2 سالوں میں اپنا VCE مکمل کرتے ہیں۔

ہر اسکول اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وہ کون سے VCE مضامین اور VET مطالعہ کےاختیارات پیش کرتا ہے، اور تمام اسکولز تمام مطالعات پیش نہیں کرتے۔ اپنے اسکول سے معلوم کریں کہ کون سی سٹیڈیز کی پیشکش کی جائے گی۔

High school student using digital instruments and headphones

سال 11 اور 12 کے مضامین کا انتخاب کرنا (Choosing Year 11 and 12 subjects) - اردو (Urdu)

مزید جانیں کہ وکٹوریہ میں سال 11 اور 12 کے مضامین کے انتخاب کے لیے آپ کو کیا اختیارات حاصل ہیں۔

High school student using digital keyboard and DJ equipment.

ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی سال 11 اور 12 کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے (How VET fits into Year 11 and 12) - اردو (Urdu)

اس بارے میں مزید جانیں کہ VET کی وکٹوریہ میں سال 11 اور 12 کی دوسری تعلیم کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے۔

آپ کو کیا ملے گا

جب آپ اپنی پڑھائی مکمل کرتے ہیں، تو آپ کو درج ذیل ملے گا:

جو طلباء سرٹیفکیٹ مکمل نہیں کریں گے انہیں سٹوڈنٹ اچیومینٹ پروفائل کا خلاصہ ملے گا جس میں ان کی تمام کامیابیوں کی فہرست ہوگی۔

Open all

ATAR کا حساب وکٹورین ٹرشیری اینڈ ایڈمیشن سنٹر کرتا ہے اور یہ صرف ٹرشیری انسٹیٹیوشنز کے استعمال کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ ان طلباء کی مجموعی کامیابیوں کا موازنہ کیا جا سکے جنہوں نے VCE کے مختلف مجموعے مکمل کیے ہیں۔

اسٹیٹمنٹ آف اٹینمینٹ ان طلباء کو فراہم کیا جاتا ہے جو اپنی TAFE یا دیگر ٹریننگ کے ادارے کے ذریعہ VET کرتے ہیں۔ اسٹیٹمنٹ میں آسٹریلین کوالیفیکیشن فریم ورک (AQF) کے اندر تسلیم شدہ کورسز کے لیے پاس کردہ تمام یونٹس کی فہرست دی جاتی ہے۔

A high school student takes notes in their note book while smiling at the camera. Behind them is a stack of books and library shelves full of old books.

دیشی کا VCE پاتھ وے (Deshi’s VCE pathway) - اردو (Urdu)

ایک طالب علم کی مثال جس نے VCE کی پڑھائی کی ہے۔

مزید معلومات

اپنے لیے سب سے موزوں VCE پروگرام تشکیل دینے کے لیے اپنے اسکول کے کیریئر کونسلر سے بات کریں۔

دیگر پاتھ ویز

High school student helping to an elderly person walk with their walker

VCE ووکیشنل میجر کے بارے میں (About the VCE Vocational Major) - اردو (Urdu)

VCE میں اب ووکیشنل میجر شامل ہے، ایک نیا دو سالہ پروگرام جو VCE کے اندررہ کرکیا جا سکتا ہے۔

High school student sanding some wood in class

وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ کے بارے میں (About the Victorian Pathways Certificate) - اردو (Urdu)

VPC کے بارے میں مزید جانیں اور معلوم کریں کہ یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے۔

Education & training

Updated 27 March 2026



About the VIC Government

Grants and programs

Jobs and careers

Arts, culture and heritage

Business and the workplace

Communities

Education and training

Environment, water and energy

Finance and economy

Health and social support

Housing and property

Law and justice

Safety and emergencies

Science and technology

Sport and recreation

Traffic and transport

Working in the Victorian Government