Mini vic.gov.au

This is a low bandwidth version of vic.gov.au. Contents may not be up to date. © Copyright State Government of Victoria

ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی سال 11 اور 12 کے ساتھ کس طرح مطابقت ہوتی ہے (How VET fits into Year 11 and 12) - اردو (Urdu)

آپ کے لیے VET کے بارے میں تمام معلومات، وہ مہارتیں جو آپ کو حاصل ہوں گی، اور یہ آپ کو کہاں لے جا سکتی ہے۔

On this page

VET کے بارے میں

ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ (VET) مخصوص انڈسٹری کی تعلیم ہے۔

آپ جو مہارتیں VET میں سیکھتے ہیں ان کا اطلاق کام کی جگہ پر کیا جا سکتا ہے یا جوں جوں آپ پڑھتے ہيں، کسی تجارت یا قابلیت پر ان کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ سال 11 یا 12 میں ہوں تو آپ اپنی پڑھائی میں VET شامل کر سکتے ہیں۔ کچھ اسکول طلباء کو سال 10 میں VET شروع کرنے دیتے ہیں۔

VET کو ان کورسز میں شامل کیا جا سکتا ہے:

آپ کے VET کورس پر منحصر ہے کہ آپ یا تو اپنے اسکول میں پڑھیں گے یا کسی قریبی TAFE/ٹریننگ پرووائیڈر کے پاس۔

اس پیج کو WhatsApp پر شیئر کریں

یہ آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے

VET آپ کو اپنا کیریئر پاتھ اسکول سے ہی شروع کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ آپ کو آپ کی دلچسپی کی انڈسٹری میں عملی مہارت فراہم کرتا ہے، جس سے آپ کی ملازمت کی قابلیت میں بہتری آتی ہے۔

VET آپ کو اپنے VCE (جو VCE VM ہو سکتا ہے) یا VPC کی تکمیل کے لیے کریڈٹ بھی دیتا ہے۔

کچھ VET پروگرام ایک اسکور فراہم کرتے ہیں جو آپ کے ATAR کا حصہ بنتے ہیں، اگر آپ اس کے اہل ہیں۔ ایک طالب علم جو بغیر اسکور والے VCE VET پروگرام سے یونٹ 3–4 کا سلسلہ پاس کرتا ہے وہ اپنے ATAR میں اضافے کا اہل ہو سکتا ہے۔

SBAT کے ساتھ کمائیں اور سیکھیں

کچھ VET آپشنز اسکول میں بامعاوضہ اپرنٹس شپ یا ٹرینی شپ (SBAT) کے طور پر آپ کو VCE، VCE VM یا VPC کرنے کے دوران دستیاب ہیں۔

یہ آپشن آپ کوایک پارٹ ٹائم ملازم کے طور پر ملازمت پر تربیت کی حصولی کا اختیار دیتا ہے اور اس دوران آپ کوالیفائڈ پیشہ ورانہ لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہيں۔ بہت سے SBAT طلباء سال 12 مکمل کرنے کے بعد فل ٹائم اپرنٹس یا ٹرینی کے طور پر ملازمت جاری رکھتے ہیں۔

اس آپشن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، اسکول پر مبنی اپرنٹس شپس اور ٹرینی شپس ملاحظہ کریں۔

آپ کے VET آپشنز

مزید اسکول ذیل میں درج ترجیحی پاتھ ویز میں VET پیش کر رہے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے اسکول میں کون سے اختیارات دستیاب ہیں اپنے اسکول کے کیریئر کونسلر سے رابطہ کریں۔

ذیل میں درج سرٹیفکیٹس میں سے کچھ میں اسکورڈ پاتھ ویز اور یونٹ 3 اور 4 کے سلسلے دستیاب ہیں۔ VET اختیارات، جہاں ان کا اطلاق ہوتا ہے، کو درج ذیل کے ساتھ نشان زد کیا گیا ہے:

بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن

یہ سرٹیفکیٹس VCE VETبلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن، پلمبنگ یا سول انفراسٹرکچر پروگراموں میں ہیں۔

کمیونٹی سروسز اور ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کمیونٹی سروسز میں ہیں۔

ہاسپیٹلٹی، ایونٹس اور ٹورزم

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET ہاسپیٹیلیٹی یا ایونٹس اینڈ ٹورزم پروگراموں میں ہیں۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے انٹیگریٹڈ ٹیکنالوجیز یا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی یا Cisco پروگراموں میں شامل ہیں۔

رینیوایبل انرجی اور انجینئرنگ

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے انجینرنگ یا الکٹریکل انڈسٹری پروگراموں میں ہیں۔

صحت یا ہیلتھ

یہ سرٹیفکیٹیسVCE VET کے ہیلتھ کے پروگرام میں ہیں۔

ایگریکلچر اور انوارنمنٹ

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے ایگریکلچر، ہارٹیکلچر یا کنزرویشن اور ایکوسسٹم منیجمنٹ پروگراموں میں شامل ہیں۔

اینیمل کیئر (Animal Care)

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے اینیمل کیئر یا ایقوائن سٹیڈیز پروگراموں میں شامل ہیں۔

آٹوموٹیو (Automative)

یہ سرٹیفکیٹ VCE VET کے آٹوموٹیو پروگرام میں ہے۔

بزنس

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے بزنس ,سمال بزنس یا اپلائیڈ لینگویج پروگراموں میں شامل ہیں۔

کری ایٹیو انڈسٹریز (Creative Industries)

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے کری ایٹیو اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ,ڈانس ,میوزک یا ویژويل آرٹس پروگراموں میں شامل ہیں۔

ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے اپلایئڈ فیشن ڈیزائن، فرنشنگ یا لیبارٹری اسکلز پروگراموں میں شامل ہیں۔

سیلون سروسز اور کاسمیٹکس (Salon Services and Cosmetics)

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے سیلون کی خدمات اور کاسمیٹکس پروگرام میں شامل ہیں۔

سپورٹ اور ریکری ایشن

یہ سرٹیفکیٹس VCE VET کے سپورٹ اور ریکری ایشن پروگرام میں ہیں۔

مزید معلومات

یہ جاننے کے لیے کہ ان میں سے کون سا آپشن آپ کے لیے بہترین ہو سکتا ہے، اپنے اسکول کے کریئر کونسلر سے بات کریں۔

VET کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، VCAA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ VET آپ کو کہاں لے جا سکتا ہے اور دوسرے طلباء سے سننے کے لیے جنہوں نے اسے مکمل کر لیا ہے، VET چیمپئنز پر جائیں۔

Education & training

Updated 27 March 2026



About the VIC Government

Grants and programs

Jobs and careers

Arts, culture and heritage

Business and the workplace

Communities

Education and training

Environment, water and energy

Finance and economy

Health and social support

Housing and property

Law and justice

Safety and emergencies

Science and technology

Sport and recreation

Traffic and transport

Working in the Victorian Government