Mini vic.gov.au

This is a low bandwidth version of vic.gov.au. Contents may not be up to date. © Copyright State Government of Victoria

VCE کی تاریخ (The history of the VCE) - اردو (Urdu)

وکٹوریہ میں طلباء کے لیے ووکیشنل اور اپلایئڈ لرننگ میں کیا تبدیلی آئی ہے: VCAL سے VCE VM اور VPC تک۔

وکٹورین سینئر سیکنڈری ایجوکیشن میں تبدیلی آئی ہے

وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE) حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ موجود ہے۔

VCE میں اب ووکیشنل میجر (VCE VM) شامل ہے۔ یہ دو سالہ پروگرام ہے جو VCE کا حصہ ہے۔

وکٹورین پاتھ ویز سرٹیفکیٹ (VPC) بھی اب دستیاب ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں اپنی پڑھائی میں زیادہ لچک کی ضرورت ہے۔

یہ نئے اختیارات وکٹورین سرٹیفکیٹ آف اپلائیڈ لرننگ (VCAL) کا متبادل ہيں۔ دونوں VCE VM اور VPC طالب علموں کو ذیل کے لیے تیار کرنے کے لیے بہتر نصاب پیش کرتے ہیں:

VCAL کو کیوں تبدیل کیا گیا ہے

یہ تبدیلیاں سینئر سیکنڈری اسکولنگ میں ووکیشنل اور اپلایئڈ پڑھائی کے پاتھ ویز کے جائزے (فرتھ ریویو) کا نتیجہ ہیں(opens in a new window)۔ جائزے میں معلوم ہوا کہ اسکولوں میں بہتر ووکیشنل اور اپلایئڈ پڑھائی کے اختیارات کی ضرورت ہے۔

طلباء کو اب متعلقہ ووکیشنل اوراپلایئڈ پڑھائی کے مواقعوں تک زیادہ رسائی حاصل ہے۔ ان کی دلچسپیاں اور شوق کچھ بھی ہوں، طلباء نئے VCE کے تحت ان کی پیروی کر سکتے ہیں۔

سینئر سیکنڈری اسکول کوالیفیکیشنز کا ماضی

1987 میں VCE متعارف ہونے کے بعد اس میں VCE ووکیشنل میجر کا اضافہ اس میں سب سے اہم تبدیلی ہے۔ یہ ٹائم لائن بتاتی ہے کہ وکٹوریہ میں سینئر سیکنڈری تعلیم کس طرح وقت کے ساتھ تبدیل ہوئی ہے۔

1970

ہائر سکول سرٹیفکیٹ (HSC) متعارف کرایا گیا

1975

ٹرشیری اورینٹیشن پروگرام (TOP) متعارف کرایا گیا

1984

اسکول ٹرشیری سرٹیفکیٹ (STC) اور ٹیکنیکل سال 12 (T12) متعارف کرایا گیا

1987

وکٹورین سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن (VCE) متعارف کرایا گیا اور اس میں HSC، STC، TOP اور T12 کو شامل کیا گیا

1991

VCE مکمل طور پر نافذ ہوا اور اس نے HSC کی جگہ لے لی

1995

ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (VET) VCE کے اندر آپشن کے طور پر شامل ہوا

1999

VCE VET کے لیے اسکورڈ اسسمنٹ متعارف کرایا گیا

2003

وکٹورین سرٹیفکیٹ آف اپلائیڈ لرننگ (VCAL) متعارف کرایا گیا

2019

سینئر سیکنڈری اسکولنگ میں ووکیشنل اوراپلایئڈ لرننگ پاتھ ویز کا جائزہ

2020

سینئر سیکنڈری تعلیم کی فراہمی کو تبدیل کرنے کے لیے 38 تجویزات کے ساتھ شائع شدہ جائزہ

2023
2025

تمام VCE طلباء کام سے متعلق مہارتیں یا ورک ریلیٹد اسکلز اور پرسنل ڈیولپمنٹ اسکلز کے یونٹس کا انتخاب کرنے کے اہل ہیں

Education & training

Updated 27 March 2026



About the VIC Government

Grants and programs

Jobs and careers

Arts, culture and heritage

Business and the workplace

Communities

Education and training

Environment, water and energy

Finance and economy

Health and social support

Housing and property

Law and justice

Safety and emergencies

Science and technology

Sport and recreation

Traffic and transport

Working in the Victorian Government